فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 4 دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی

چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا، آئی ایس پی آر

بدھ 10 مئی 2017 11:51

فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 4 دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2017ء) فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ کالعدم تحریک طالبان کے 4 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی عدالتوں نے سیکیورٹی فورسز، عام شہریوں اور مساجد پر حملوں کا جرم ثابت ہونے پر 4 دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔

سزائے موت پانے والے چاروں دہشت گردوں نے ٹرائل کورٹ میں مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد انہیں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔ سزائے موت پانے والوں میں قیصر خان ولد حبیب خان، محمد عمر ولد سیدہ جان، قاری زبیر محمد ولد سخی محمد، عزیز خان ولد اشبیر شامل ہیں۔