نوجوان نے نگٹس کے واسطے دے دے کر ٹوئٹر کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 9 مئی 2017 23:54

نوجوان نے نگٹس کے واسطے دے دے کر ٹوئٹر کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
نیواڈا سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو فاسٹ فوڈ چین وینڈیز نے چیلنج دیا تھا کہ اگر وہ 18 ملین ری ٹوئٹ کرا سکا تو اسے ایک سال تک مفت نگٹس ملیں گے۔ 18 ملین کا ہدف تو بہت دور ہے تاہم نوجوان نے ٹوئٹ کے زیادہ سے زیادہ ری ٹوئٹس کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔16سالہ کارٹر ولکرسن کا تعلق رینو سے  ہے۔ کارٹر نے ٹوئٹ کے سب سے زیادہ ری ٹوئٹس کا   نیا عالمی ریکارڈبنایا ہے۔

کارٹر نے ہالی وڈ سٹار ایلن ڈی جنرس کی آسکر سیلفی کے سب سے زیادہ ری ٹوئٹس کے ریکارڈ کو توڑا ہے۔کارٹر کے ٹوئٹ کے 35 لاکھ ری ٹوئٹس ہو چکے ہیں جبکہ ہیش ٹیگ #NuggsforCarter کی ٹی شرٹس کی فروخت سے ایک فلاحی ادارے کے لیے 1 لاکھ ڈالر بھی جمع ہو گئے ہیں۔ اگرچہ کارٹر نے 18 ملین ری ٹوئٹس کا ہدف حاصل نہیں کیا لیکن عالمی ریکارڈ بنانے پر ہی وینڈیز نے کارٹر کو ایک سال کے لیے مفت نگٹس دینے کا فیصلہ کیاہے۔

(جاری ہے)

کارٹر کی ماں کو سٹیج 3 کا چھاتیوں کا سرطان ہے۔ کارٹر نے اپنے فالورز کو کہا ہے کہ وہ چھاتیوں کے سرطان کا شکار عورتوں اور اُن کے خاندان کی مدد کرنے والی ایک فلاحی تنظیم کی بھی مدد کریں۔اپنا ریکارڈ توڑنے پر ایلن ڈی جنرس نے کارٹر کو اپنے شو میں بھی بلایا تھا۔ ایلن نے کارٹر کو 55 انچ کا ٹی وی اور ایک سال کے لیے ایلن انڈروئیر مفت دینے کی پیش کش کی جسے کارٹر نے عزت کے ساتھ مسترد کر دیا۔ کارٹر کا کہنا ہے کہ اسے بس چکن نگٹس ہی اچھے لگتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :