سائنسدانوں کو زمین سے 10.5 نوری سال کے فاصلے پر ایک اور نظام شمشی مل گیا

منگل 9 مئی 2017 23:54

سائنسدانوں کو زمین سے 10.5 نوری سال کے فاصلے پر ایک اور نظام شمشی مل گیا

سائنسدانوں نے زمین سے 10.5 نوری سال کے فاصلے پر زمین جیسے نظام شمشی کے ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اُن کا کہناہے کہ اس تلاش سے ہمیں ارد گرد کے دوسرے سیاروں کو سمجھنے میں کافی مدد ملے گی۔

(جاری ہے)


یونیورسٹی آف ایریزونا کے سائنسدانوں کے مطابق یہ نیا نظام شمشی بالکل ایسے ہی ہے جیسے زمین بنتے وقت ہمارا نظام شمشی تھا۔ اس نئے نظام شمشی کے ستارے یا سورج کی عمر ہمارے نظام شمشی کے سورج کی عمر کا پانچواں حصہ ہے ۔
یہ تحقیق آسٹرنومیکل جرنل نامی جریدے میں شائع ہوئی۔