انسانوں کے پاس وقت ختم ہوتا جا رہا ہے۔ 100 سال تک زمین چھوڑنی پڑے گی۔ سٹیفن ہاکنک

منگل 9 مئی 2017 23:53

انسانوں کے پاس وقت ختم ہوتا جا رہا ہے۔ 100 سال تک زمین چھوڑنی پڑے گی۔ ..

مشہور سائنسدان سٹیفن ہاکنگ کا دعویٰ ہے کہ زمین اور انسانیت کے لیے وقت تیزی سے ختم ہوتا جا رہا ہے۔بی بی سی کی نئی شروع ہونے والی ٹی وی سیریز میں انہوں نے کہا ہے کہ ایٹمی دہشت گردی، ماحولیاتی تبدیلیوں، شہاب ثاقب کے ٹکرانے ، بڑھتی ہوئی آبادی اور اسی طرح کے دوسرے خطرات کے باعث انسان کو اگلے 100 سالوں میں ایک نئے سیارے پر انسانی آبادکاری کرنی ہوگی تاکہ نسل انسانی کو بچایا جا سکے۔

(جاری ہے)

سٹیفن ہاکنگ کو مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال پر بھی خاصی تشویش ہے۔ انہیں لگتا ہے کہ مستقبل میں یہ مصنوعی ذہانت ہی ہماری دشمن نہ بن جائے۔
سٹیفین ہاکنگ نے نومبر میں سیارہ زمین کے ایک ہزار سے دس ہزار سالوں کے دوران تباہ ہونے کی پیش گوئی بھی کی تھی۔
بی بی سی کی ٹی وی سیریز میں فلکیات، حیاتیات اور ٹیکنالوجی میں ہونے والی ترقی کو مد نظر رکھ کر دیکھا جائے گا کہ انسان کب تک مریخ پر رہائش اختیار کر سکے گا۔