کروڑوں روپے فراڈ کیس ، کامران لاشاری سمیت 10 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل

منگل 9 مئی 2017 23:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2017ء) کروڑوں روپے فراڈ کیس میں ملوث سینئر بیورو کریٹ کامران لاشاری سمیت 10 افراد کے خلاف ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کی سفارشات پر وزارت داخلہ کی ہدایت پر اُن کے ناموں کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایوان دستور پر ہوٹل کے نام پر ساڑھے 13 ایکڑ اراضی کے فراڈ کا مقدمہ درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

مقدمہ کی تفتیش کرنے والی سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے مقدمہ کی تفتیش ایف آئی اے لاہور کے حوالے کردی۔ ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے مقدمہ میں ملوث سینئر بیورو کریٹ کامران لاشاری سمیت 10 اہم ملزمان شخصیات کے ناموں کو ای اسی ایل میں شامل کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو سفارشات بھجوا دی۔ ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کی سفارشات کی روشنی میں وزارت داخلہ کی ہدایت پر مقدمہ میں ملوث 10 ملزمان کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا گیا۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :