وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہوں پر لاہور پولیس کے 80 فیصد سکیورٹی آلات کی تنصیب

اپوزیشن لیڈر میاںمحمود الرشید نے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی

منگل 9 مئی 2017 23:57

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہوں پر لاہور پولیس کے 80 فیصد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2017ء) وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی رہائش گاہوں پر لاہور پولیس کے 80 فیصد سکیورٹی آلات نصب کرنے کے خلاف اپوزیشن لیڈر میاںمحمود الرشید نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی۔

(جاری ہے)

تحریک التوائے کار کے متن میں کہا گیا ہے کہ لاہور پولیس کے پاس دہشت گردی کے سدباب کے جتنے بھی حساس آلات ہیں ان کا 80 فیصد حکمران خاندان کی سکیورٹی کے لیے استعمال کیا جارہا ہے جبکہ عوام کے ٹیکس سے حفاظتی انتظامات کیے جانا ناقابل فہم ہے۔

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا سکیورٹی کا استحقاق ہے مگر ان کے خاندان اور عزیزوں نے بھی سکیورٹی اہلکار حاصل کیے ہوئے ہیں۔ مزید کہا کہ عوام کی حفاظت کو نظراندازکرکے 80 فیصد وسائل حکمران خاندان کی حفاظت پر صرف کرنا عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ حکومت ان افراد سے سکیورٹی واپس لے جن کا استحقاق نہیں ہے تاکہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ (وقاص)