کوئٹہ, مسلم لیگ(ن) ضلعی صدر کوارڈینیٹر وزیراعلیٰ بلوچستان سردار نجیب سنجرانی اور صوبائی سینئر نائب صدر ملک یاسین کاکڑ نے ساتھیوں سمیت مستعفی ہونے کا اعلان

پارٹی کے اندر کوئی ڈسپلن نہیں ، کوئی اپنے حقوق کیلئے جمہوری انداز میں آواز اٹھا تا ہے تو پارٹی قیادت ان کو پارٹی سے نکالنے کی دھمکی دیتے ہیں،ناراض رہنماء

منگل 9 مئی 2017 23:57

کوئٹہ, مسلم لیگ(ن) ضلعی صدر کوارڈینیٹر وزیراعلیٰ بلوچستان سردار نجیب ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) چاغی کے ضلعی صدر کوارڈینیٹر وزیراعلیٰ بلوچستان سردار نجیب سنجرانی اور صوبائی سینئر نائب صدر ملک یاسین کاکڑ نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن) سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ پارٹی کے اندر کوئی ڈسپلن نہیں ہے کوئی اپنے حقوق کیلئے جمہوری انداز میں آواز اٹھا تا ہے تو پارٹی قیادت ان کو پارٹی سے نکالنے کی دھمکی دیتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے دیگر رہنماء میر اویس احمد ہجوانی، دائود خان کھرل، ملک آفتاب احمد خواجہ خیل، جہانگیر خان کاکڑ، امیر محمد خان درانی، قاضی میر احمد حسن زئی، دارو خان کاکڑ، طلحہ درانی، میر صدا بنگلزئی، علی کاکڑ بھی موجود تھے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) جب سے اقتدار میں آئی ہے ورکرز اور کارکنان کی حوصلہ افزائی کی بجائے حوصلہ شکنی ہوئی ہے اب جب ملک میں وزیراعظم اور صوبے میں وزیراعلیٰ مسلم لیگ(ن) کے ہے اس کے باوجود پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں کے لئے کوئی کام نہیں کیا گیا ہے مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے تمام عہدیداران ، کارکنان اور مرکزی قیادت سے مایوس ہے اس طرح پارٹی کے اندر کوئی ڈسپلن نہیں ہے اگر کوئی اپنے حقوق کیلئے جمہوری انداز میں آواز اٹھاتا ہے تو پارٹی کی قیادت ان کو پارٹی سے نکالنے کی دھمکی دیتے ہیں تو آج ہم نے اپنے پارٹی کے سینئر دوستوں کے ساتھ مل کر اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ پارٹی کے کسی ورکرز اور کارکن کے کام نہ ہونے پر پارٹی کے تمام عہدوں اور مسلم لیگ(ن) کی بنیادی رکنیت سے بلوچستان کے تمام ورکرز اور کارکنان اور عہدیداروں کے حق میں احتجاجاً استعفے دینے کا اعلان کر تے ہیں آج ہمارے ساتھ پارٹی اور پرانے مسلم لیگ(ن) کے صوبائی اور مرکزی عہدیداران شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :