امن عامہ کی فضا کو بہتر بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کااستعمال انتہائی ضروری ہے :شہباز شریف

پنجاب حکومت نے عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے سیف سٹی پراجیکٹس شروع کئے ہیں جرائم کی روک تھام او ردہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھی یہ پراجیکٹس اہمیت کے حامل ہیں

منگل 9 مئی 2017 23:51

امن عامہ کی فضا کو بہتر بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کااستعمال انتہائی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کی زیر صدارت یہاں اعلی سطح کااجلاس منعقد ہوا ، جس میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت لاہور کے منصوبے پر پیشرفت اور دیگر 6بڑے شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹس شروع کرنے کے بعض امور کاجائزہ لیا گیا-وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امن عامہ کی فضا کو بہتر بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کااستعمال انتہائی ضروری ہے اور اسی حوالے سے پنجاب حکومت نے عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے سیف سٹی پراجیکٹس شروع کئے ہیں-انہوںنے کہاکہ جرائم کی روک تھام او ردہشت گردی کے خاتمے کے لئے یہ پراجیکٹس انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور ان منصوبوں کی تکمیل سے امن عامہ کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی- انہوںنے کہاکہ لاہور میں سیف سٹی پراجیکٹ پر کام جاری ہے تا ہم اس منصوبے کو مزید تیزی سے آگے بڑھانا چاہیے - انہوںنے کہا کہ پنجاب کے 6بڑے شہرو ںمیں یہ منصوبے شروع کئے جا رہے ہیںاور اس ضمن میں تمام ضروری امور جلد سے جلد طے کئے جائیں -صوبائی وزراء رانا ثنا ء اللہ ، ایوب گادھی ، جہانگیر خانزادہ ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل پولیس، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اوراعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :