کراچی، لیاری ایکسپریس وے میں شامل معمر شخص کے مکان کا تاحال معاوضہ نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر پروجیکٹ ڈائریکٹرکو طلب

کیس کی سماعت 15مئی تک ملتوی

منگل 9 مئی 2017 23:48

کراچی، لیاری ایکسپریس وے میں شامل معمر شخص کے مکان کا تاحال معاوضہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے لیاری ایکسپریس وے میں شامل معمر شخص کے مکان کا تاحال معاوضہ نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر پروجیکٹ ڈائریکٹرکو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15مئی تک ملتوی کردی ہے ۔درخواست گذار کے وکیل نیل کشو نے موقف اختیارکیا کہ2007 میں متاثرہ شخص کا گھر لیاری ایکسپریس وے میں شامل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

دس سال گزرنے کے باوجود زمین کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے ۔لیاری ایکپریس وے کی انتظامیہ دس سال سے تاخیری حربے استعمال کررہی ہے ۔عدالت نے درخواست گذار کا موقف سننے کے بعد لیاری ایکسپریس وے کے ڈائریکٹر سے استفسار کیا کہ کیا آپ اس عمر رسیدہ شخص کے انتقال کا انتظار کر رہے ہیں ۔کیا ان کے انتقال کے بعد ہی کوئی ادائیگی کی جائیگی عدالت نے آئندہ سماعت پر لیاری ایکسپریس وے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو طلب کرتے ہوئے سماعت 15مئی تک ملتوی کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :