Live Updates

جماعت اسلامی پشاو رنے پرائیویٹ سکولوں کی احتجاجی تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا

صوبائی ایکشن کونسل کو اعتماد میں لیکر فیصلہ کیا جائے بصورت دیگر جماعت اسلامی اس جدوجہد میں پرائیویٹ سیکٹر کی بھرپور حمایت کریگی۔ صابراعوان، فضل اللہ دائودزئی

منگل 9 مئی 2017 23:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2017ء) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور وسابق ممبرقومی اسمبلی صابرحسین اعوان اور نائب صدر پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک خیبرپختونخوا فضل اللہ دائودزئی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف ریگولیٹری اتھارٹی لاکر اس شعبہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف تعلیم عام کرنے کے بجائے اپنی مدر آپ کے تحت چلنے والی اداروں کو اعتماد میں لیئے بغیر ظالمانہ قانون سازی کررہی ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت کے ساتھ پچاس فیصد سٹیک ہولڈز کے نمائندوں کو فوری طلب کرکے ان کے اعتراضات دور کرے شرح خواندگی میں اضافے کے لیے حکومت تعلیمی اداروں پر عائد غیرضروری اور ناروا ٹیکسوں کا خاتمہ کرے ۔

(جاری ہے)

ریگولیٹری اتھارٹی میں وزیر بطور چیرمین سیاسی مداخلت کا راستہ کھولے گی ہم ہر غلط اقدام پر حکومت کی مخالفت کرینگے۔ انہوں نے صوبائی ایکشن کونسل کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی اس جدوجہد میں آپ کے شانہ بشانہ ہوگی اور حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ غلط قانون سازی سے اجتناب کرے اور کم فیسوں میں معیاری تعلیم دلانے والوں کی حوصلہ افزائی کریں ۔

انہوں نے کہاکہ تعلیم وصحت کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے جس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ 53473سکولوں کی چاردیواری نہیں ہے جبکہ 47766سکولوں میں پینے کا پانی نہیں ،81663سکولوں میں بجلی نہیں ،57000سکولوں کے ٹائلٹ نہیں اور جی ڈی پی کا صرف تین فیصد تعلیم پر خرچ کیا جارہا ہے حکومت اپنے حصے کا کردار کرنے بجائے پرائیویٹ سیکٹر پر نارواپابندیاں لگاکر حوصلہ شکنی کررہی ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات