وفاقی وزارت مذہبی امور نے محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ سے ان کے افسرا ن اور ملازمین کی فہرست طلب

منگل 9 مئی 2017 23:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2017ء) نیب کی ہدایات کی روشنی میں وفاقی وزارت مذہبی امور نے محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ سے ان کے افسرا ن اور ملازمین کی فہرست طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ میں گریڈ 2 سے گریڈ 16 تک کے ملازمین کی تعداد 777 ہے جس میں نیب مذکورہ سکیلوں کے 470 ملازمین کو غیر قانونی تعیناتیوں کے عناصر کی انکوائری کر رہا ہے ۔

واضح ہے کہ اس سے قبل نیب نے متعدد بار ملازمین کے بارے معلومات فراہم کرنے کیلئے مراسلہ جاری کیا۔ لیکن متروکہ وقف املاک بورڈ نے ان مراسلوں کر نظر انداز کر دیا۔ جس پر نیب نے وفاقی وزارت مذہبی امور کے ذریعے ملازمین کی فہرستیں طلب کی ہیں جبکہ نیب نے زیر تفتیش ملازمین کے اثاثہ جات کی فہرستیں بھی طلب کر لی ہیں۔ (سعید امر)

متعلقہ عنوان :