فیصل آباد: کالعدم لشکر جھنگوی اور طالبان کے دہشت گرد ڈاکٹر عثمان عرف عثمان کو سولہ مئی کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا

منگل 9 مئی 2017 23:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2017ء) کالعدم لشکر جھنگوی اور طالبان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد ڈاکٹر عثمان عرف عثمان کو سولہ مئی کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا، اس سلسلہ میں انسداد دہشت گردی کے عدالت نے ملزم ڈاکٹر عثمان کے بلیک وارنٹ جاری کردیئے ہیں آن لائن کے مطابق داکٹر عثمان غنی عرف عثمان نے چند سال قبل سول لائن کے علاقہ میں حساس ادارے کے دفتر میں کار بم دھماکہ میں ملوث تھا اس واقعہ میں متعدد افراد جن میں راہگیر بھی شامل تھے جاں بحق ہوگئے تھے ملزم ڈاکٹر عثمان کو سترہ جنوی 2013 ء میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 48 مرتبہ سزائے موت کی سزا کا حکم سنایا تھا چنانچہ ملزم کو سزائے موت دینے کیلئے عدالت نے بلیک وارنٹ جاری کردیئے ہیں اور ملزم کو سولہ مئی کو ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں پھانسہ کے تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔

(عابد شاہ)