چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات کادورہ آسٹریلیا،وزارت خارجہ ،مسلح افواج کے دیگرسربراہان و حکام سے ملاقاتیں،باہمی پیشہ ورانہ مفادات ، عالمی اورعلاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

آسٹریلوی حکام نے پاک فوج کے اعلی پیشہ ورانہ معیار ، علاقائی امن اور استحکام میںفوج کے کردارکو سراہا،آئی ایس پی آر

منگل 9 مئی 2017 22:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2017ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات نے آسٹریلیاکا دورہ کیا جس دوران انہوں نے آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورسزسے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی پیشہ ورانہ مفادات سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر نے آسٹریلیا کا دورہ کیا جہاں انھوں نے آسٹریلوی وزارت خارجہ ،مسلح افواج کے دیگرسربراہان و حکام سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں عالمی اورعلاقائی سیکیورٹی صورتحال پربالخصوص تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آسٹریلوی حکام نے پاک فوج کے اعلی پیشہ ورانہ معیار ، علاقائی امن اور استحکام میں پاک فوج کے کردارکو سراہا۔