نوشہروفیروز پریس کلب کے صحافیوں اور ان کے اہلخانہ کے خلاف جھوٹے کیس پر بینظیر آباد اضلاع کے صحافیوں کا ڈی آئی جی آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ

منگل 9 مئی 2017 22:06

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2017ء)نوشہروفیروز پریس کلب کے صحافیوں اور ان کے اہل خانہ پر جھوٹا کیس درج کرنے کے خلاف ڈویزن شہید بینظیر آباد کے اضلاع نواب شاہ، نوشہروفیروز، سانگھڑ، سکھر ،قاضی احمد کے بڑی تعداد میں صحافیوں نے ڈی آئی جی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔اس موقع پر احتجاجی صحافیوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پرصحافیوں پر قائم جھوٹا کیس ختم کرو اور ملوث پولیس اہلکار کے خلاف کاروائی کے نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر احتجاجی صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے نوشہروفیروز کے صحافیوں زاہد راجپر، مظہر خاصخیلی اور دیگر نے کہا کہ ایس ایس پی آفس نوشہروفیروز اکاؤنٹنٹ لعل بخش سومروجو ایک سپاہی ہیں تاہم غیر قانونی طور پر اکاؤنٹنٹ کے عہدے پر براجمان ہیں کے خلاف خبریں چلانے پرنو شہروفیروز کے صحافیوں اور ان کے اہل خانہ پر دھشت گردی ایکٹ کے تحت جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کی دہمکیاں دینے اور ہائی کورٹ میں جھوٹا مقدمہ درج کرنے کی مذمت کی انہوں نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں پرقائم جھوٹا کیس ختم کروایا جائے اور ملوث اکاؤننٹ کے خلاف کاروائی کی جائے بصورت دیگر سندھ بھر میںصحافی احتجاجی دھرنے دینے پر مجبور ہوں گے۔#