ڈاکٹر عافیہ کے اغواء کا مقدمہ پرویز مشرف کے خلاف درج ہونا چاہئے ‘سراج الحق
وزیراعظم بننے کے بعدعافیہ کو 100 دنوں میںواپس لانے کا وعدہ کرنے والے نواز شریف 4 سالوں میں کچھ نہ کرسکے حکومت ڈاکٹر عافیہ کے کیس میں مدعی بننے کو تیار نہیں ہے، ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی مہم میں پوری قوم کو شامل کرینگے‘امیر جماعت اسلامی
منگل 9 مئی 2017 21:29
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کے اغواء کا مقدمہ درج ہونا چاہئے اور اس میں پہلا نام پرویز مشرف کا شامل کیا جانا چاہئے۔
پرویز مشرف نے صرف امریکیوں کو خوش کرنے اور اپنی حکومت کو دوام دینے کے لئے اتنا بڑا ظلم کیا جب یوسف رضا گیلانی وزیراعظم تھے تو نوازشریف نے اپوزیشن لیڈر کے طور پر ان کو خط لکھا تھا کہ تمہیں شرم کرنی چاہئے کہ بحیثیت وزیراعظم تم نے عافیہ کی رہائی کے لئے کچھ نہیں کیاوہ اس وقت عافیہ صدیقی کے گھر بھی گئے تھے اور ان کی ماں سے وعدہ کیا تھا کہ اگر میں وزیراعظم بنا تو 100 دنوں میں ڈاکٹر عافیہ کو واپس لاؤں گا۔ اب تو 4 سال ہونے کو ہیں اور ان کی حکومت آخری لمحات میں ہے لیکن عافیہ کی رہائی کے لئے وہ کچھ نہیں کر سکے۔ وزیراعظم اور اہم حکومتی شخصیات نے امریکہ کے کتنے دورے کئے اس وقت ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ آپ ڈاکٹر عافیہ کو اپنے ساتھ لائیں۔ پوری قوم آپ کا استقبال کرے گی لیکن ہمارے حکمرانوں کو یہ عزت نصیب نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ کتنا بھی مضبوط دل انسان ہو ماں بہن بیٹی کی آنکھوں میں آنسو برداشت نہیں کر سکتا۔ ڈاکٹر فوزیہ اور آمنہ مسعود جنجوعہ کے آنسو پوری قوم کو جگانے کے لئے کافی ہیں۔ اب بھی اگر قوم نہ جاگی تو عرش حرکت میں آئے گا۔ پاکستان کے ساتھ وفا کرنے والوں کو بنگلہ دیش میں پاکستان سے محبت کے جرم میں پھانسیاں دی گئیں۔ عبدالقادر ملا، مطیع الرحمن نظامی، احسن علی مجاہد جن کو پھانسیوں پر لٹکایا گیا اور طیب اردگان نے بنگلہ دیش سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔ ایک عرب ملک نے بنگلہ دیش سے کہا کہ اگر تمہیں یہ لوگ پسند نہیں تو ہمیں دے دو اور اپنا جہاز بنگلہ دیش بھیجا۔ لیکن ہماری حکومت ان پاکستان سے محبت کرنے والوں کے لئے بھی کچھ نہ کر سکی بلکہ پیغام دیا کہ آپ جنیوا جا کر عالمی عدالت میں ان کا کیس لڑیں۔ جو حکومت عافیہ صدیقی، مطیع الرحمن نظامی، عبدالقادر ملا اور علی احسن مجاہد کے لئے کچھ نہ کر سکی اس حکومت سے خیر، ہمت اور پاکستان کے وقار کی توقع رکھنا عبث ہے۔ انہوں نے پوری قوم سے اپیل کی کہ آؤ مل کر ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لئے جدوجہد کریں اور پورے رمضان شریف میں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی مہم چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ماہ کے اندر اقوام متحدہ کو ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لئے 5 کروڑ ای میلز اور پیغامات بھیجنے کی مہم چلائیں گے اور حکومت پر بھی دباؤ ڈالیں گے کہ وہ سفارتی ذرائع استعمال کرے۔ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کا مسئلہ اٹھانے پر ہم تمام جماعتوں کے مشکور ہیں اور اس کے ساتھ خاص طور پر میڈیا کے جنہوںنے ہماری آواز اٹھائی اور ڈاکٹر عافیہ کو قوم کی بیٹی بنایا لاپتہ افراد کے لواحقین کا شمار نہ زندوں میں ہوتا ہے نہ مردوں میں وہ روزانہ زندہ ہوتے ہیں اور روزانہ مرتے ہیں پاکستانیوں کو امریکن کے حوالے کرنے اور اس عوض ڈالر لینے کی وجہ سے پاکستان کی عزت بیرون ملک میں ختم ہوئی اور پاکستانی حکمرانوں کے بارے میں یہ محاوہ اگر ان کو ڈالردو تو اپنی ماں کو بھی بیچ دیتے ہیں ۔ ڈاکٹر عافیہ کے بارے میں ہمیشہ قوم کے ساتھ جھوٹ بولا گیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی رہنماؤں کا اسرائیل اور ایران سے تحمل کا مطالبہ
-
قدرتی طور پر خطے کی صورت حال پر تشویش ہے‘ایرانی صدر کے استقبال کے منتظرہیں. پاکستان
-
اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کی ایران کے شہراصفہان پراسرائیلی حملے کی تصدیق
-
اسرائیل کے خلاف آپریشن نے ہماری اتھارٹی، ہمارے عوام کی فولاد جیسی قوت ارادی اور ہمارے اتحاد کو ظاہر کیا ہے .ایرانی صدر
-
پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری دہشت گردوں کے نشانے پر
-
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ترجمان دفترخارجہ
-
6 سال بعد پہلی بارپاکستان میں 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
صدرسے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات ، سالانہ رپورٹ پیش کی
-
پاکستان کا چین کے ساتھ چائے کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے کا فیصلہ
-
آرمی چیف سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
-
امید ہے آئی ایم ایف کیساتھ نئے قرض پروگرام کے خدوخال مئی میں طے پا جائیں گے، وزیرخزانہ
-
وزیراعظم کی زیر صدارت اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ، مختلف امورپر بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.