جنرل زبیر محمود حیات سے آسٹریلیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز ایئر چیف مارشل کی ملاقات

چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کے دورہ آسٹریلیا کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی ، عالمی و علاقائی سیکیورٹی ماحول پر تبادلہ خیال آسٹریلوی رہنمائوں نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیارات کو سراہا، علاقائی امن اور استحکام میں انکے گراں قدر کردار کا بھی اعتراف

منگل 9 مئی 2017 20:26

جنرل زبیر محمود حیات سے آسٹریلیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز ایئر چیف مارشل ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2017ء) چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے آسٹریلیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز ایئر چیف مارشل مارک بنسکن نے انکے سرکاری دورہ آسٹریلیا کے دوران ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور بالخصوص عالمی و علاقائی سیکیورٹی ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل زبیر محمود حیات نے آسٹریلوی مسلح افواج کے دیگر سربراہوں ، وزیر خارجہ امور اور دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔ آسٹریلوی رہنمائوں نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیارات کو سراہتے ہوئے علاقائی امن اور استحکام میں انکے گراں قدر کردار کا بھی اعتراف کیا ۔

متعلقہ عنوان :