چونیاں، گھریلو ناچاقی پر نوجوان نے زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا

منگل 9 مئی 2017 16:10

چونیاں، گھریلو ناچاقی پر نوجوان نے زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ ..
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2017ء)چونیاں کے نواحی گائوں ارچوکی میں گھریلو ناچاقی کی بناء پر نوجوان نے گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کیمطابق 24سالہ ابوبکر کی اپنے والدین کے ساتھ گھریلو ناچاقی چلی آرہی تھی وقوعہ کے روز اس نے طیش میں آکر گھرمیں پڑی گندم کی زہریلی گولیاں کھاکر موت کو گلے لگالیا۔تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے ضابطہ کی کارروائی کرتے ہوئے نعش ورثاء کے حوالے کردی۔