وائٹ ہاؤس کی زندگی پر بل کلنٹن ناول لکھیں گے

کلنٹن دنیا میں فکشن لکھنے والے مقبول ترین مصنفین کے ساتھ ملکر ناول لکھیں گے،ناشرین

منگل 9 مئی 2017 15:56

وائٹ ہاؤس کی زندگی پر بل کلنٹن ناول لکھیں گے
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2017ء) امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن وائٹ ہاؤس کی زندگی کے بارے میں ایک ناول لکھ رہے ہیں۔پریذیڈنٹ از مسنگ نامی اس ناول کے ناشرین نے کہاہے کہ وہ یہ ناول جیمز پیٹرسن کے ساتھ مل کر لکھیں گے۔پیٹرسن کا شمار اس وقت دنیا میں فکشن لکھنے والے مقبول ترین مصنفین میں کیا جاتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ناشرین نے بتایاکہ اس ناول میں وہ معلومات بھی شامل ہوں گی جو صرف ایک صدر ہی جان سکتا ہے۔

یہ سابق امریکی صدر کا پہلا ناول ہو گا اور یہ جون 2018 میں شائع کیا جائے گا۔بل کلنٹن نے اس کتاب کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ برسرِ اقتدار صدر کے بارے میں ناول پر کام کرنا، جس میں صدر کے کام کے بارے میں بتایا جائے گا، وائٹ ہاؤس کی زندگی کے بارے میں بیان کیا جائے گا اور اس بارے میں بتایا جائے گا کہ واشنگٹن کس طرح سے کام کرتا ہے، بہت تفریحی عمل ہے۔

(جاری ہے)

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 'جم کے ساتھ کرنا بہت ہی زبردست ہے اور میں ایک طویل عرصے سے ان کا مداح ہوں۔ابھی تک ناول کی کہانی کے بارے میں کچھ ظاہر نہیں کیا گیا تاہم کلنٹن اور پیٹرسن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس کتاب کی تشہیر کے لیے ملک بھر کا دورہ کریں گے۔صدارت سے الگ ہونے کے بعد سے بل کلنٹن نے متعدد کتابیں تحریر کی ہیں تاہم وہ پہلی بار ناول لکھ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :