منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، دو افراد گرفتار کر لئے گئے

منگل 9 مئی 2017 14:43

منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، دو افراد گرفتار کر لئے گئے
خانپور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2017ء) نواں کوٹ پیٹرولیم پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں دو افراد گرفتاراور دو افراد فرار ہو گئے،ام کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواں کوٹ پیٹرولیم کے انچارج ایس آئی جام عابد عباس اور اے ایس آئی شبیر حسنینی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رائو محمد ساجداور محمد سبزل گورگیج جو کہ بدنام زمانہ منشیات فروش ہیں ان کو بھاری مقدار میں منشیات سمیت پکڑ لیا، 30لیٹر دیسی شراب اور 40عدد کپی بر آمد کر لی گئی۔ایک اورجگہ پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے اشفاق احمد عرف شاکا پولیس کو دیکھ کر فرار ہو گئے جن کے خلاف دو مختلف الگ الگ منشیات کے مقدمات تھانہ صدر خان پور میں درج کر لیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :