حضرت سید بابا جندن شاہ بخاری کا تین روزہ سالانہ عرس کل سے شروع ہو گا

منگل 9 مئی 2017 14:43

خانپور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2017ء)حضرت سید بابا جندن شاہ بخاری کا تین روزہ سالانہ عرس مبارک کل سے شروع ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق جنرل سیکرٹری سُنی تحریک پنجاب جواد حسن گل قادری نے بتایا کہ خان پور میں حضرت سید بابا جندن شاہ بخاری کا تین روزہ سالانہ عرس مبارک آج شروع ہو گا جوجمعہ کے روز اختتام پذیر ہوگا۔

(جاری ہے)

سالانہ عرس میں غسل کی تقریب کے مہمان خصوصی صدر انجمن تاجران مفتی طاہر ذیشان قادری ہو ں گے جو کہ عرق گلاب سے دربار کو غسل دیں گے۔