مصر،سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 8مبینہ عسکریت پسند ہلاک

ہلاک ہونے والوں کا تعلق کالعدم جماعت الاخوان المسلمون کیعسکری ونگ سے ہے، جن میں ایک اہم رہنما حلمی سعد الصری بھی شامل ہے،وزارت داخلہ

منگل 9 مئی 2017 14:06

مصر،سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 8مبینہ عسکریت پسند ہلاک
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2017ء) مصری سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8مبینہ عسکریت پسندوں کو فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصری وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے فائرنگ کا تبادلہ جنوبی مصر میں سوہاج اور سفاجا کے درمیانی شاہرہ پر ہوا، جس کے دوران8 مبینہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق کالعدم جماعت الاخوان المسلمون کی عسکری ونگ سے ہے، جن میں ایک اہم رہنما حلمی سعد الصری بھی شامل ہے۔ مصر نے الاخوان المسلمون کو گزشتہ برس کالعدم تنظیم قرار دے دیا تھا۔