مائیکل فلین کی تعیناتی پر اوباما کی ٹرمپ کو تنبیہ
یہ بات درست ہے کہ صدر اوباما نے واضح کر دیا تھا کہ وہ جنرل فلِن کے مداح نہیں ہیں، وائٹ ہاؤس
منگل 9 مئی 2017 13:41
(جاری ہے)
وائٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری شان سپائسر نے ایک بریفنگ کے دوران بتایا: 'یہ بات درست ہے کہ صدر اوباما نے واضح کر دیا تھا کہ وہ جنرل فلِن کے مداح نہیں ہیں۔
'تاہم سپائسر نے کہا کہ ’یہ بات حیرت انگیز نہیں ہے کیوں کہ جنرل فلن نے اوباما کے ساتھ کام کیا تھا اور وہ صدر اوباما کی خامیوں پر کھلم کھلا تنقید کیا کرتے تھے، خاص طور پر امریکہ کو درپیش دولتِ اسلامیہ اور دوسرے خطروں کے بارے میں۔'اوباما انتظامیہ نے فلن کو ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ کے عہدے سے 2014 میں برطرف کر دیا تھا اور اس کی وجہ بدانتظامی اور ان کا مزاج بتایا تھا۔اوباما انتظامیہ کے ایک سابق اہلکار نے امریکی چینل این بی سی نیوز کو بتایا کہ صدر اوباما نے ٹرمپ کو فلن کے بارے اس وقت خبردار کیا تھا جب فلن کی روسی سفیر سے ملاقات کی خبر پر تشویش ابھی سامنے نہیں آئی تھی۔اطلاعات کے مطابق اوباما کا خیال تھا کہ فلن اس قدر اعلیٰ عہدے کے اہل نہیں ہیں۔یہ انکشاف اس وقت ہوا جب سابق نگران اٹارنی جنرل سیلی ییٹس نے سینیٹ کے ایک پینل کو فلن کے روسی سفیر کے ساتھ رابطے کے بارے میں آگاہ کیا۔ییٹس نے کہا کہ انھوں نے 26 جنوری کو وائٹ ہاؤس کے کاؤنسل ڈان میکگان کو فلن کے بارے میں خبردار کیا تھا۔انھوں نے کہا کہ انھوں نے روسی سفیر کے ساتھ روابط کے بارے میں فلن کے بیانات دیکھے تھے جو 'ہم جانتے ہیں کہ حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔'ییٹس نے کہا کہ فلن نے امریکی نائب صدر سے 'جھوٹ' بولا تھا اور روسی یہ بات جانتے تھے۔ 'اس سے وہ صورتِ حال پیدا ہو گئی تھی کہ قومی سلامتی کے مشیر کو روسی بلیک میل کر سکتے تھے۔'فلن کے روس کے ساتھ روابط کے بارے میں امریکی تفتیشی ادارہ ایف بی آئی اور ہاؤس اور سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹیاں تحقیقات کر رہے ہیں۔ وہ اس بارے میں چھان بین کر رہے ہیں کہ آیا روس نے امریکی انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی تھی۔صدر ٹرمپ نے جنوری میں ییٹس کو برخاست کر دیا تھا کیوں کہ انھوں نے انتظامیہ کی جانب سے سفری پابندیوں کے حکم نامے پر عمل درآمد کرنے سے انکار کر دیا تھا۔دوسری طرف پیر کو صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر پر ییٹس پر الزام لگایا ہے کہ وہ انھوں نے خفیہ معلومات افشا کی ہیں۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ اوباما انتظامیہ نے فلن کو اعلیٰ ترین سکیورٹی کلیئرنس دے رکھی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.