Live Updates

الیکشن کمیشن نے عمران خان کی نااہلی درخواست بحال کرکے جواب طلب کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 9 مئی 2017 13:09

الیکشن کمیشن نے عمران خان کی نااہلی درخواست بحال کرکے جواب طلب کرلیا
 اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09مئی۔2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست بحال کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

چین الیکشن کمشنرجسٹس ریٹائرڈ سرداررضا کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق ہاشم علی بھٹہ کی درخواست بحال کرنے سے متعلق اپیل کی سماعت کی، ہاشم علی بھٹہ کا موقف تھا کہ عمران کان نے الیکشن کمیشن کے روبرو جھوٹ بولا جس کے بعد وہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پرپورا نہیں اترتے ، اس لیے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔الیکشن کمیشن نے ہاشم علی بھٹہ کی درخواست بحال کرتے ہوئے عمران خان سے جواب طلب کرلیا ہے، کیس کی آئندہ سماعت 23 مئی کو ہوگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات