اوباما نے ٹرمپ کو فلِن کے بارے میں خبردار کیا تھا،وائٹ ہائو س کی تصدیق

ٹرمپ کو کہاگیا فلن کے روسی سفیر سے رابطوں کی وجہ سے وہ بلیک میل کا نشانہ بن سکتے ہیں،ترجمان

منگل 9 مئی 2017 11:56

اوباما نے ٹرمپ کو فلِن کے بارے میں خبردار کیا تھا،وائٹ ہائو س کی تصدیق
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2017ء) وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ سابق امریکی صدر براک اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا تھا کہ مائیکل فلِن کو قومی سلامتی کا مشیر نہ بنایا جائے۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکی سینیٹ کے ایک پینل کو بتایا گیا کہ فلن کے روسی سفیر سے رابطوں کی وجہ سے وہ بلیک میل کا نشانہ بن سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری شان سپائسر نے ایک بریفنگ کے دوران بتایاکہ یہ بات درست ہے کہ صدر اوباما نے واضح کر دیا تھا کہ وہ جنرل فلِن کے مداح نہیں ہیں۔

تاہم سپائسر نے کہا کہ یہ بات حیرت انگیز نہیں ہے کیوں کہ جنرل فلن نے اوباما کے ساتھ کام کیا تھا اور وہ صدر اوباما کی خامیوں پر کھلم کھلا تنقید کیا کرتے تھے، خاص طور پر امریکہ کو درپیش دولتِ اسلامیہ اور دوسرے خطروں کے بارے میں۔فلن کے روس کے ساتھ روابط کے بارے میں امریکی تفتیشی ادارہ ایف بی آئی اور ہاؤس اور سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹیاں تحقیقات کر رہے ہیں۔ وہ اس بارے میں چھان بین کر رہے ہیں کہ آیا روس نے امریکی انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی تھی۔

متعلقہ عنوان :