منی لانڈرنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ماڈل ایان علی سے متعلق نئے انکشافات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 9 مئی 2017 11:21

منی لانڈرنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ماڈل ایان علی سے متعلق نئے انکشافات
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 مئی 2017ء) : منی لانڈرنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ماڈل ایان علی سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات سامنے آ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی نے 14 کالز بلاول ہاؤس کراچی میں بیٹھ کر کیں جبکہ کراچی کے 7 علاقوں سے کالز کرتی رہیں۔ ان علاقوں میں کلفٹن ، ڈی ایچ اے اور گلستان جوہر شامل ہیں جہاں سے ملکی اور غیر ملکی کالیں کی گئیں۔

یہ کالز ایان علی نے اپنے نمبر 03332238999 سے کیں۔ اس کے علاوہ ایان علی نے دبئی میں جس سے رابطہ کیا اس کا نمبر 00971561721596 ہے ۔ اس شخص سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں کہ آخر یہ کس کا نمبر ہے۔ تحقیقاتی اداروں نے ایان علی کے موبائل نمبر کے حوالے سے پتہ لگایا ہے کہ یہ کالز کہاں سے اور کن نمبرز سے کی گئیں۔ ماڈل ایان علی 2010ء سے ہی بیرون ملک سفر کر رہی ہیں جس کے لیے انہوں نے مختلف ائیرلائنز استعمال کیں۔

(جاری ہے)

ان ائیر لائنز میں ملائشین ائیر لائن ، ایمریٹس ائیرلائن اور سری لنکن ائیر لائن شامل ہیں۔ بیرون ملک جانے کے لیے انہوں نے بارہا جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کا استعمال کیا۔2010ء سے کیے جانے والے غیر ملکی دوروں کے دوران ایان علی نے تین مختلف پاسپورٹس کا استعمال کیا۔ تحقیقاتی ادارے اس ضمن میں مزید سُراغ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں جس کےبعد معلوم ہو سکے گا کہ ایان علی سے برآمد کیا جانے والا پیسہ کس کا تھا اور کسے دیا جانا تھا۔

متعلقہ عنوان :