کراچی، شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت 25مئی تک ملتوی

پیر 8 مئی 2017 23:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت فاروق ایچ نائیک کی عدم حاضری کے باعث 25مئی تک ملتوی کردی ہے ۔ عدالت میں ملزم کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی عدم حاضری کے باعث سماعت25 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں ملزم شاہ رخ جتوئی کی جانب سے عمر میں تعین اور سزائے موت کیخلاف اپیل دائر کی گئی ہے۔ واضح رہے ملزم شاہ رخ جتوئی و دیگر ملزمان نے 2012 کو ڈیفنس کے علاقے میں شاہ زیب کا قتل کیا تھا انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزم شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کو سزائے موت جبکہ ملزم سجاد اور غلام مصطفی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔#