عالمی یوم تھلیسمیا، نیشنل پریس کلب میں سیمینار کا انعقاد، سیاسی، سماجی، صحافتی شخصیات کی شرکت ، مہمان خصوصی ڈاکٹر عبدالقدیر خان بیماری کے باعث شریک نہ ہو سکے

پیر 8 مئی 2017 23:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2017ء) عالمی یوم تھلیسمیا کے موقع پر الاقصیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد، سیمینار میں سیاسی، سماجی، صحافتی شخصیات کی شرکت و خطاب، تقریب کے متوقع مہمان خصوصی ڈاکٹر عبدالقدیر خان بیماری کے باعث شرکت نہ کر سکے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الاقصیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب کے خصوصی تعاون سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں پروفیسر ڈاکٹر حسن ظہیر نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی عدم شرکت کے باعث مہمان خصوصی تہمینہ صادق، رہنما مسلم لیگ ن، سیدہ الماس گردیزی، سیکرٹری جنرل خواتین ونگ، ڈاکٹر الگزینڈر دپیو اٹلی، کینیڈا سے ڈاکٹر شاہ جہان، مرتضیٰ علی برہانی و دیگر نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسن ظہیر نے مریض بچوں بچیوں سے کہا کہ الاقصیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی اسلام آباد میں گراں قدر خدمات ہیں جو کہ ناقابل فراموش ہیں۔

تھیلیسمیا جیسے موذی مرض کا مقابلہ کرنا انتہائی مشکل کام ہے لیکن پمز انتظامیہ الاقصیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے مریض بچے بچیوں کو مکمل نگہداشت میں رکھے ہوئے ہے۔ صدر الاقصیٰ ٹرسٹ محمد حمید خان نے کہا کہ گزشتہ 17 سالوں سے موذی مرض میں مبتلا مریضوں کو 24 گھنٹے خون کے عطیات مہیا کئے جا رہے ہیں اور کوشش ہوگی کہ پلندری، راولاکوٹ اور اسلام آباد میں خاطر خواہ کامیابی کے بعد پورے پاکستان میں ٹرسٹ کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

تقریب میں سینکڑوں مریض بچے بچیاں اور ان کے والدین نے شرکت کی۔ اسلام آباد میں ٹرسٹ کی خدمات سرانجام دینے والوں میں سے بابر حسین سینئر نائب صدر، نعمان بشیر کوآرڈینیٹر اسلام آباد، اظہر حسین سینئر کوآرڈینیٹر، عبدالقیوم، عرفان محمود، پلندری سے شرکت کرنے والوں میں عمران شاہد سیکرٹری جنرل ٹرسٹ، شاہد اسحاق سیکرٹری مالیات پلندری، بلال اختر صدر یوتھ ونگ ٹرسٹ، ایاز بزمی ریسکیو آفیسر، نجیب ریاض، واجد حسین، راولاکوٹ سے سردار طاہر محمود، حافظ غلام مصطفی، ملک نذیر اعوان و دیگر نے شر کت کی۔(ار)