گاؤں کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار،حادثات معمول بن گئے،نوٹس لینے کا مطالبہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 8 مئی 2017 19:56

پیر محل(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08مئی2017ء): ضلع کے بڑے گاؤں کی لنک روڈ ٹوٹ پھوٹ کر کھنڈرات میں تبدیل،حادثات روز کا معمول ،مکینوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیل کے مطابق ضلع کے گاؤں 670/11گ ب کو جانیوالی لنک روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کر کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں۔

مذکورہ روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے مکینوں کو روزانہ کی بنیاد پرمشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ روڈ انتہائی خستہ حال ہونے کی وجہ سے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی تباہی کا موجب بھی بنی ہوئی ہے۔حادثات کی شرح میں اضافہ ہونے کی وجہ سے گاؤں کے مکینوں نے متعدد بار تحصیل انتظامیہ کے سامنے اپنا مطالبہ بھی پیش کیا مگر کسی ذمہ دار کے حرکت میں نہ آنے کی وجہ سے پیمانہ صبر بھی لبریز ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

ایک سروے کے دوران شاہراہ سے تنگ گاؤں کے مکینوں نے بتایا کہ مذکورہ روڈ کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے انسانی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔آئے روز حادثات رونما ہونے سے متعدد افرادزخمی بھی ہوئے مگر اس کے باوجود کسی ذمہ دار کے کانوں پر جوں تک نہ رینگنا لمحہ فکریہ سے کم نہیں۔ہمارا متعلقہ محکمہ کے ارباب اختیارسے پرزور مطالبہ ہے کہ مذکورہ مسئلہ کافوری نوٹس لیا جائے۔