ضلعی انتظامیہ نے فاطمہ جناح روڈ کو دو رویہ کرنے کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا

پیر 8 مئی 2017 16:02

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2017ء) ضلعی انتظامیہ نے فاطمہ جناح روڈ کو دو رویہ کرنے کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس روڈ پر ٹریفک کے بے پناہ دبائو اور موٹر سائیکلوں کے شو رومز کی وجہ سے ٹریفک کا جام ہونا معمول بن کر رہ گیا ہے جب خیام سینما پھاٹک بند ہوتا ہے تو فاطمہ جناح روڈ مکمل طور پر بلاک ہوکر رہ جاتی ہے جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے فاطمہ جناح روڈ کو دو رویہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔