ڈی جی فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کے فیصل آباد میں چھاپے ،بڑی مقدار میں ناقص و غیر معیاری اشیائے ضروریہ تلف،گورمے پروڈکشن یونٹ سربمہر

پیر 8 مئی 2017 16:02

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2017ء) ڈی جی فوڈ اتھارٹی نو ر الامین مینگل نے گزشتہ روز فیصل آبا د کے مختلف مقامات پر اچانک چھاپے مارے اور بڑی مقدار میں ناقص و غیر معیاری اشیائے ضروریہ تلف کروا دیں۔انہوںنے شہر میں دودھ سپلائی کرنے والی 110 گاڑیوں کی بھی چیکنگ کی اور ان میں موجود دودھ کا موقع پر ہی معائنہ کیا گیا جس کے باعث 14گاڑیوں میں موجود 1000لیٹر کے قریب ناقص ، غیر معیاری ، ملاوٹ شدہ اور کیمیکل زدہ مضر صحت دودھ ضائع کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں انہوں نے فیصل آباد میںملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کھڑیانوالہ میں گورمے پروڈکشن یونٹ سیل کر دیا ۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے بتایا کہ یونٹ کو ناقص صفائی اور ورکرز کی انتہائی گندی حالت پرسیل کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ پروڈکشن یونٹ میں کھلے گٹر اور کوڑا کرکٹ پایا گیا۔ انہوںنے مزید بتایا کہ پروڈکشن یونٹ میں اشیاء خوردونوش کو سٹور کرنے کے لیے نیلے کیمیکل ڈرمز استعمال کیے جا رہے تھے اور پالتو جانور اور بلیوں کی موجودگی بھی پائی گئی۔ مزید برآں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے آن لائن شکایات موصول کرنے کے نظام پر صارفین کی شکایات موصول ہونے پر بھی کئی دکانداران اور سپلائرز کے خلاف بھی فوری کاروائی کو یقینی بنایا۔

متعلقہ عنوان :