سی این جی کی قیمت میں من مانا اضافہ، صارفین بلبلا اٹھے

سی این جی کی فی کلوقیمت میں ایک روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 74.99روپے ہوگئی

پیر 8 مئی 2017 14:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2017ء) سی این جی قیمیتوں میں مزید اضافے پر صارفین بلبلااٹھے، پرانے نرخ بحال کرنیکامطالبہ کیاہے۔ سی این جی کی فی کلوقیمت میں ایک روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 74.99روپے ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں کا اختیار پمپ مالکان کو ملتے ہی سی این جی اسٹیشنز مالکان مافیا بن گئے اور انہوں نے سی این جی کی قیمت میں بلا جواز اضافہ کردیاہے۔

سی این جی نے پیٹرول کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جس کے بعد نئی قیمت چوہتر روپے ننانوے پیسے ہوگئی، قیمتوں میں اضافے پر صارفین بلبلااٹھے، نئی قیمت نے ٹیکسی اور رکشا ڈرائیوروں کا میٹر بھی شارٹ کردیا۔قیمتوں میں چوتھی بار ہونے والے اضافے نے صارفین کی مشکلات مزید بڑھادیں، ان کا کہنا ہے کہ اتنی مہنگائی میں سی این جی کیسے ڈلوائیں، شہریوں نے سی این جی کے پرانے نرخ بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

ایک شہری نے حکومت کو انتخابات سے پہلے ریلیف دینے کا مشورہ بھی دے دیا، واضح رہے کہ سی این جی کی فی کلوقیمت میں ایک روپیاضافے کے بعد نئی قیمت چوہتر روپے ننانوے پیسے ہوگئی ہے۔اس سے قبل گیس اسٹیشنز مالکان نے سی این جی کی قیمت میں دو روپے فی کلو کا من مانا اضافہ کیا تھا جس کے بعد گیس کی قیمت 73 روپے فی کلو ہوگئی تھی۔

متعلقہ عنوان :