طلاق کے بعد اتنا پیسہ کہاں سے آیا؟ ریحام خان نے جواب دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 8 مئی 2017 13:26

طلاق کے بعد اتنا پیسہ کہاں سے آیا؟ ریحام خان نے جواب دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 مئی 2017ء) :نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ آج تک میں نے اپنے والدین کی جائیداد کو ہاتھ نہیں لگایا۔میں اپنی کمائی پر یقین رکھتی ہوں۔ کیونکہ ایک بات بہت اہمیت رکھتی ہے کہ اگر آپ اپنی اولاد کو حلال کی کمائی اور روزی پر نہیں پالیں گے تو وہ آپ کے آگے آئے گا۔

(جاری ہے)

میں نے کبھی بھی نہ اپنے باپ کی اور نہ بھائی کی اور نہ ہی کسی اور کی جائیداد یا پیسے کو ہاتھ لگایا ہے نہ ہی میں اثاثے رکھنے پر یقین رکھتی ہوں۔

مجھے پیسے کی اس طرح سے پرواہ نہیں ہے جیسے لوگوں کو ہوتی ہے۔مجھے یقین ہے کہ اللہ مجھے کبھی بھی کسی چیز کی کمی نہیں ہونے دے گا۔ میںنے اپنی اولاد کو پالنا تھا اور وہ میں پال رہی ہوں۔ مجھے جائیداد بنانا اور بنکوں میں پیسے جمع کرنا بالکل پسند نہیں ہے اور میں خود بھی اس کو غلط سمجھتی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیسے کے پیچھے بھاگنا ایک مرض ہے اور میں صحتمند رہنا پسند کرتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :