استعفے کی بات پر جنرل (ر) راحیل شریف مجھ سے سخت ناراض ہو گئے تھے۔ ہارون الرشید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 8 مئی 2017 11:45

استعفے کی بات پر جنرل (ر) راحیل شریف مجھ سے سخت ناراض ہو گئے تھے۔ ہارون ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 مئی 2017ء) : پاکستان کے معروف صحافی اور تجزیہ نگار ہارون رشید نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتیں ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھی رہی ہیں اور لوگ دولت بناتے رہے۔ کوئی اپنا پیسہ لند ن، کوئی دبئی اور کوئی سوئٹرزلینڈ بھیجتا رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ میں نے جنرل (ر) راحیل شریف سے کہا تھا کہ اگر فوج کی عزت کی حفاظت نہیں کر سکتے تو کم از کم استعفیٰ دے کر گھر تو جا سکتے ہیں نا؟ جس پر راحیل شریف مجھ سے بہت سخت ناراض ہو گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے 25 ہزار فوجی افسروں اور پانچ لاکھ فوجی جوانوں کا بوجھ اٹھا رکھا ہے۔ اب جنرل قمر جاوید باجوہ کے لیے اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے کہ وہ پاکستان کی نیشنل سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں اور اپنے حلقے کو بھی نظر انداز نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :