صادق آباد ، پسند کی شادی کرنے پر جرگہ کا جوڑے کو 10لاکھ روپے جرمانہ

پیر 8 مئی 2017 12:00

صادق آباد ، پسند کی شادی کرنے پر جرگہ کا جوڑے کو 10لاکھ روپے جرمانہ
صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2017ء) صادق آباد میں پسند کی شادی کرنے پر جرگے نے نواحی علاقے کے جوڑے کو 10لاکھ روپے جرمانہ کردیا‘ جرگے نے رقم کی عدم ادائیگی پر دونوں کو قتل کرنے کا حکم بھی دیا۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق صادق آباد میں پسند کی شادی کرنے پر جرگے نے نواحی علاقے کے جوڑے کو دس لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔ رقم کی عدم ادائیگی پر دونوں کو قتل کرنے کا حکم بھی دیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ جرگے سے متعلق معلومات نہیں متاثرین رابطہ کریں تو کارروائی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :