ریحام خان نے لندن سے پاکستان آنے کی وجہ بتا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 8 مئی 2017 11:26

ریحام خان نے لندن سے پاکستان آنے کی وجہ بتا دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 مئی 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ جو چیز مجھے پاکستان لے کر ئی وہ کسی ایک شخص کی محبت نہیں ہے۔ پاکستانیوں کی جانب سے دئے جانے والے پیار اور عزت نے مجھے یہیں کا بنا دیا ہے۔ میں اس پر خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں۔

(جاری ہے)

اور اس کے لیے میں اللہ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔ ریحام خان نے کہا کہ پاکستانی عوام نے مجھے بھابھی کا درجہ دیا جو گھر میں ماں کے برابر ہوتی ہے۔ اور ابھی میری کریو ٹیم اورپاکستانی عوام کی محبت نے مل کر سازش کی ہے اور میرا پاسپورٹ چھُپا دیا ہے تاکہ میں واپس لندن نہ جا سکوں۔ یہ ان سب کا پیار ہی ہے جس نے مجھے یہاں رکھا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :