کراچی ، سندھ اسمبلی کا اجلاس دو دن کے وقفے کے بعد آج ہوگا

اتوار 7 مئی 2017 23:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2017ء) سندھ اسمبلی کا اجلاس دو دن کے وقفے کے بعد آج (پیر کو) ہوگا، اجلاس میں دیگر معاملات کے علاوہ کراچی میں جاری انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے دوران قبل از وقت امتحانی پرچہ آؤٹ ہونے کے واقعہ پر ایک تحریک التوا بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، یہ تحریک التوا پاکستان تحریک انصاف کے رکن خرم شیر زمان نے جمع کرایا ہوا ہے، کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک فور بالخصوص عبداللہ شاہ غازی کے اطراف گندے پانی کی موجودگی پر ایک توجہ دلاؤ نوٹس بھی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے، مذکورہ توجہ دلاؤ نوٹس پاکستان تحریک انصاف کی رکن ڈاکٹر سیما ضیاء نے جمع کرایا تھا، محکمہ کھیل سندھ سے متعلق سوال و جواب بھی ایجنڈے میں شامل ہیں، صوبائی وزیر اسپورٹس سردار محمد بخش مہر اراکین اسمبلی کے سوالات کے جواب دینگے، امکان ہے کہ شاہد آفریدی کی جانب سے کرکٹ اکیڈمی کے قیام کے لیے حکومت سندھ سے زمین مانگنے کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔

#

متعلقہ عنوان :