بھارتی شہری ڈاکٹرعظمیٰ اورپاکستانی شہری طاہرکی شادی کامعاملہ، بھارتی ہائی کمیشن کا دفتر خارجہ سے رابطہ

بھارتی ہائی کمیشن نے دعوی کیا ہے کہ ڈاکٹر عظمیٰ نے پناہ اور بھارت واپس جانے کی لیے رابطہ کیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اتوار 7 مئی 2017 23:50

بھارتی شہری ڈاکٹرعظمیٰ اورپاکستانی شہری طاہرکی شادی کامعاملہ، بھارتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2017ء) بھارتی ہائی کمیشن نے بھارتی خاتون ڈاکٹرعظمیٰ کے معاملے پر دفتر خارجہ سے رابطہ کر لیا ، بھارتی ہائی کمیشن نے دعوی کیا ہے کہ ڈاکٹر عظمیٰ نے پناہ اور بھارت واپس جانے کی لیے رابطہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی ہائی کمیشن نے ڈاکٹرعظمیٰ کے معاملے پررابطہ کیاہے، بھارتی ہائی کمیشن نے دفتر خارجہ کو بتایا ہے کہ ڈاکٹرعظمیٰ نے پاکستانی شہری طاہرعلی سے پسند کی شادی کی،تاہم اب عظمیٰ کاکہناہے کہ طاہرپہلے سے شادی شدہ ہے،ڈاکٹر عظمیٰ کوشادی کے بعد پتاچلاکہ طاہرشادی شدہ اور4بچوں کاباپ بھی ہے۔