بختاور بھٹو زرداری کی باکسنگ کی تربیت حاصل کرتے ہوئے انسٹاگرام ویڈیو وائرل

اتوار 7 مئی 2017 22:40

بختاور بھٹو زرداری کی باکسنگ کی تربیت حاصل کرتے ہوئے انسٹاگرام ویڈیو ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2017ء) سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اب انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو کہ وائرل ہوگئی ہے۔بختاور بھٹو زرداری نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ باکسنگ کی تربیت حاصل کررہی ہیں۔تاہم خاص بات یہ ہے کہ بختاور کو باکسنگ سیکھانے والا کوئی اور نہیں بلکہ معروف پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ہیں۔

انہوں نے لکھا 'جب عامر خان میری کوچنگ کررہے تھی'۔اسی طرح ایک اور ویڈیو میں انہوں نے لکھا ' جب آپ کا کوچ ایک چیمپئن ہو'۔اس سے قبل بختاور بھٹو زرداری ٹوئٹر کے ذریعے پیپلز پارٹی کے مختلف رہنماں کے حوالے سے بھی اظہار خیال کرچکی ہیں۔

(جاری ہے)

جیسے جنوری میں سندھ اسمبلی کے رکن اور صوبائی وزیر امداد پتافی کی جانب سے خاتون رکن اسمبلی سے بدتمیزی پر کافی سخت پیغام کرتے ہوئے انہیں معافی مانگنے کا کہا تھا۔

اسی طرح 2012 میں اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی حمایت میں کئی پیغامات کیے جیسے 'وہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ملتان جیل بھیجنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، لیکن وہ بھٹو کے پیروکار ہیں'۔رواں سال فروری میں عرفان اللہ مروت کی پیپلزپارٹی کی شمولیت کی خبر پر بھی انہوں نے ٹوئیٹ پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا 'بیمار ذہنیت کے لوگوں کو جیل میں سڑنا چاہیے اور ایسے لوگوں کو پیپلز پارٹی کے قریب بھی نہیں آنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :