آئی پی ایل ، ہاشم آملا ایونٹ کی تاریخ میں 2سنچریاں سکور کرنےوالے پہلے مسلم بلے باز

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 7 مئی 2017 22:01

آئی پی ایل ، ہاشم آملا ایونٹ کی تاریخ میں 2سنچریاں سکور کرنےوالے پہلے ..
موہالی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7مئی ۔2017ء) انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز کنگز الیون پنجاب کے اوپننگ بلے باز ہاشم آملا ایونٹ کی تاریخ میں 2سنچریاں سکور کرنے والے پہلے مسلم بلے باز بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

33سالہ ہاشم آملا نے اتوار کو گجرات لائنز کیخلاف میچ میں 8چوکوں اور 5چھکوں کی مددسے اپنے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر کی دوسری سنچری مکمل کی جس کے ساتھ ہی وہ ایونٹ کی تازیخ میں 2سنچریاں بنانے والے پہلے مسلم بلے باز بن گئے،آملا نے کچھ دن قبل ہی ممبئی انڈینز کیخلاف میچ میں اپنی پہلی ٹونٹی ٹونٹی سنچری مکمل کی تھی۔

ہاشم آملا کے علاوہ کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کے یوسف پٹھان آئی پی ایل کی تاریخ میں سنچری بنانے والے واحد مسلمان بلے باز ہیں،انہوں نے 2010ءکے ایڈیشن میں راجستھان رائلز کی جانب سے ممبئی انڈینز کیخلاف میچ میں 9چوکوں اور 8چھکوں کی مددسے محض37گیندوں پر 100رنز بنائے تھے ۔

متعلقہ عنوان :