قیدی عورت کے جیل سے فرار کے معاملے پر ڈی آئی جی نے واقعے کا ذمہ دار جیل کی تعمیر کے ٹھیکیدار کو قرار دیدیا

غیر ذمہ داری ثابت ہونے پر جیل کی دو لیڈی کانسٹیبلز کو بھی معطل کردیا گیا، رپورٹ وزیر قانون وجیل خانہ جات کو پیش کردی

اتوار 7 مئی 2017 21:41

قیدی عورت کے جیل سے فرار کے معاملے پر ڈی آئی جی نے واقعے کا ذمہ دار ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2017ء) خواتین جیل سے فرار کی کوشش کرنے والی قیدی عورت کے معاملے پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات کراچی نے سندھ کے وزیر قانون وجیل خانہ جات، ضیاء الحسن لنجار کو رپورٹ پیش کردی ہے۔ رپورٹ میں واقعے کا ذمہ دار جیل کی تعمیر کے ٹھیکیدار کو قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سیکورٹی پوسٹ کی بروقت تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے نگرانی کا کام متاثر ہوا۔

(جاری ہے)

غیر ذمہ داری ثابت ہونے پر جیل کی دو لیڈی کانسٹیبلز کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیل کی دو لیڈی کانسٹیبل کو معطل کرکے محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ لیڈی کانسٹیبل کے خلاف کرمنل کیس بھی درج کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر جیل خانہ جات نے کہا ہے کہ ٹھیکیدار کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جبکہ جیل کی دونوں لیڈی کانسٹیبلز کے خلاف کارروائی مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

متعلقہ عنوان :