مقبوضہ جموں و کشمیر مین پاکستانی ٹی وی چینلوں کی نشریات پر پابندی عائد کر دی گئی

اتوار 7 مئی 2017 21:40

مقبوضہ جموں و کشمیر مین پاکستانی ٹی وی چینلوں کی نشریات پر پابندی عائد ..
سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2017ء) مقبوضہ جموں و کشمیر مین پاکستانی ٹی وی چینلوں کی نشریات پر پابندی عائد کر دی گئی، میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکومت اور مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے مقبوضہ وادی میں پاکستانی میڈیا اور ٹی وی چینلز پر اتوار کے روز پابندی عائد کی ہے، واضح رہے کہ اس کے قبل مقبوضہ کشمیر کے عوام کیلئے سوشل میڈیا فیس بک، یو ٹیوب اور ٹوئیٹر پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔