آصف زرداری سے (ق)لیگ کے رہنما خالد پرویز کی ملاقات ،پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

اتوار 7 مئی 2017 20:31

آصف زرداری سے (ق)لیگ کے رہنما خالد پرویز کی ملاقات ،پیپلز پارٹی میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2017ء) سابق صدر و پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری سے فیصل آباد سے مسلم لیگ (ق)کے رہنما و حلقہ پی پی 61 کے امیدوار خالد پرویز گل نے ملاقات کر کے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

بلاول ہائوس لاہور میں ہونے والی ملاقات میں خالد پرویز گل نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے (ق) لیگ کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔