نوازشر یف پر بھی گالم گلوچ بر یگیڈ کا ’’اثر‘‘ہو رہا ہے‘چوہدری اعتزاز احسن

حکومت کے خلاف پار لیمنٹ میں اپوزیشن کا اتحاد موجود ہے باہر بھی اپوزیشن اتحاد ممکن ہوسکتا ہے ‘ ‘نوازشریف کے خلاف ہر پاکستانی گو نواز گو کا نعرہ لگا رہاہے ‘(ن) لیگ والوں کی کر پشن کی شفاف تحقیقات ہو جائے تو وزیر اعظم سمیت سب جیلوں میں ہوں گے ‘گفتگو

اتوار 7 مئی 2017 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2017ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشر یف پر بھی گالم گلوچ بر یگیڈ کا ’’اثر‘‘ہو رہا ہے‘حکومت کے خلاف پار لیمنٹ میں اپوزیشن کا اتحاد موجود ہے باہر بھی اپوزیشن اتحاد ممکن ہوسکتا ہے ‘ ‘نوازشریف کے خلاف ہر پاکستانی گو نواز گو کا نعرہ لگا رہاہے ‘(ن) لیگ والوں کی کر پشن کی شفاف تحقیقات ہو جائے تو وزیر اعظم سمیت سب جیلوں میں ہوں گے ‘پنجاب میں پیپلزپارٹی کام کر رہی ہے مگر ہم مزید محنت سے کریں گے اور آئندہ عام انتخابات میں پنجاب میں سیاسی مخالفین کوسر پر ائز دیں گے ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے چوہدری عتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان کی باتوں کے باوجود میں مایوس نہیں ہوں اور اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ پار لیمنٹ کے بعد پار لیمنٹ کے باہر بھی اپوزیشن جماعتیں کسی ایک نقطے پر متحد ہوجائے اور نوازشر یف کی حکومت کو چلتا کرد یں ۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری عتزاز احسن نے کہا کہ نوازشر یف آجکل اپوزیشن کے بارے میں جو زبان استعمال کر رہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ نوازشر یف پر بھی (ن) لیگ کی گالم گلوچ بر یگیڈ کا مکمل اثر ہو چکا ہے اور یہ بھی ثابت ہو تا ہے کہ نوازشر یف کو بھی اپنے آنیوالے دن اچھے نظر نہیں آرہے ۔