وزیراعلیٰ پنجاب کا ساہیوال کول پاور پلانٹ کا دورہ،منصوبے پرپیشرفت کو حیران کن حد تک تیزرفتار قرار دیا

1320میگاواٹ کا ساہیوال کول پاور پراجیکٹ تیز رفتاری سے منصوبے مکمل ہونے کے تمام ریکارڈ توڑے گا:شہبازشریف پہلا پلانٹ20مئی کو 660میگاواٹ بجلی مہیاکرے گا،وزیراعظم محمد نوازشریف افتتاح کریں گے دوسرے پلانٹ سے 660میگاواٹ بجلی جون میں حاصل ہوگی ،چینی قیادت بھی پلانٹ کے افتتاح پرساہیوال آئیگی ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سپرکریٹیکل پلانٹ لگایا گیا ہے ،ماحولیات کے حوالے سے عالمی معیار کویقینی بنایاگیاہے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پر انتہائی تیزی سے کام کیاگیا ہے، منصوبہ لوڈ شیڈنگ میں25 فیصدکمی لائے گا:وزیراعلیٰ وزیراعلیٰ کا منصوبے پر ہونیوالے کام پرگہرے اطمینا ن کا اظہار، منصوبے پر کام کرنیوالے چینی انجینئرز اور ورکرز کو مبارکباد میرااحتجاج کرپشن،بجلی کی غیر منصفانہ تقسیم اوربددیانتی کے خلاف تھا، مخالفین کا احتجاج چورمچائے شور کے مترادف ہے آج احتجاج کرنیوالے اپنے دور میںکی لوٹ مار دیکھ لیں جب کئی کئی سال توانائی منصوبوں کو مجرمانہ غفلت اورکرپشن کی نذر کیاگیا

اتوار 7 مئی 2017 19:40

وزیراعلیٰ پنجاب کا ساہیوال کول پاور پلانٹ کا دورہ،منصوبے پرپیشرفت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آج تیزی سے تکمیل ہونے والے 1320میگاواٹ کے ساہیوال کول پاور پلانٹ کا دورہ کیااور منصوبے پر کام پر ہونیوالے کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے منصوبے کے سائٹ دفتر میں اجلاس کی صدارت کی،اس موقع پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو پراجیکٹ پر اب تک ہونیوالی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیاگیا۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پرکام کی رفتار کامعائنہ کیااوراس منصوبے پر ہونیوالی پیشرفت کو حیران کن حد تک تیزرفتار قرار دیا ۔وزیراعلیٰ نے پلانٹ کے پروڈکشن یونٹ اورکنٹرول روم کابھی معائنہ کیا۔ چینی ماہرین نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو منصوبے پر ہونے والی تیز رفتار پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے منصوبے پر ہونیوالی پیش رفت پرگہرے اطمینا ن کا اظہارکیااور منصوبے پر کام کرنے والے چینی انجینئرز اور ورکرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ رفتار کے حوالے سے دنیا میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کرے گااورچین میں بھی اتنی پیداواری گنجائش کا منصوبہ اتنی جلدی مکمل نہیں ہوا اوراس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف دنیا بلکہ چین کا بھی ریکارڈ ٹوٹ جائے گا کیونکہ دنیا کی تاریخ میں 1320 میگاواٹ کا منصوبہ اتنے مختصر وقت میں مکمل نہیں ہواجبکہ ساہیوال کول پاور پلانٹ ریکارڈ مدت میں مکمل ہونے جا رہا ہے اوریہ پراجیکٹ امریکہ سے زمبیا تک تیز رفتاری سے منصوبے مکمل ہونے کے تمام ریکارڈ توڑے گا۔

ساہیوال کول پاور پلانٹ ملک کی تاریخ کا عظیم الشان منصوبہ ہے۔پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں کسی بھی منصوبے کواتنی قلیل ترین مدت میں مکمل نہیں کیا گیا ۔ پلانٹ چلنے سے لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی آئے گی اور مجموعی طورپر گرمیوں میں25فیصد لوڈ شیڈنگ کم ہوگی۔وزیراعلیٰ نے ساہیوال کول پاور پلانٹ کے معائنے کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساہیوال کو ل پاور پلانٹ سے 1320میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی اوراس منصوبے پر 192ارب روپے لاگت آئی ہے۔

سی پیک کے تحت انتہائی تیزی سے تعمیر ہونے والا یہ توانائی کاپہلا منصوبہ ہے اوراس منصوبے پر انتہائی تیزی سے کام کیاگیا ہے ۔ساہیوال کول پاورپراجیکٹ کا پہلا پلانٹ20مئی کو 660میگاواٹ بجلی پیداکرے گااورپہلے پلانٹ کا افتتاح وزیراعظم محمد نوازشریف کریں گے جبکہ دوسرے پلانٹ سے 660میگاواٹ بجلی جون میں حاصل ہوگی اورچین کی قیادت بھی جون میں پلانٹ کے افتتاح پرساہیوال آئے گی،اس طرح یہ منصوبہ انتہائی کم مدت میں 1320میگاواٹ بجلی دے گااور 1320 میگاواٹ نیشنل گرڈ میں شامل ہو کر موجودہ لوڈ شیڈنگ میں ایک چوتھائی کمی کا باعث بنے گی۔

انہوںنے کہا کہ سی پیک کے تحت تمام منصوبے شفافیت اور برق رفتاری سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سپرکریٹیکل پلانٹ لگایا گیا ہے اورماحولیات کے حوالے سے عالمی معیار کویقینی بنایاگیاہے ۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے قوم کو اندھیروں سے نکالاہے اور وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں روشنیوں کی جانب تیزی سے سفر جاری ہے ۔

انہوںنے کہا کہ مخالفین کا احتجاج چورمچائے شور کے مترادف ہے ۔میں پیپلزپارٹی کے دور میں کرپشن،بجلی کی غیر منصفانہ تقسیم اوربددیانتی کے خلاف احتجاج کرتا تھاجبکہ مخالفین کے احتجاج میں کوئی دم خم نہیں اورمیرا احتجاج اصولی تھاجبکہ آج احتجاج کرنے والے اپنے دور میںکی لوٹ مار ہی دیکھ لیں جب کئی کئی سال تک توانائی منصوبوں کو مجرمانہ غفلت اورکرپشن کی نذر کیاگیا۔

اب پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے ترقیاتی ویژن کی بدولت ملک اندھیروں سے نکل کر روشنی کی طرف رواں دواں ہے ۔ سی پیک کی بدولت ملک تیزی سے ترقی و خوشحالی کی جانب بڑھ رہا ہے جو احتجاج کرنے والوں کو گوارا نہیں ہے۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میںآج بجلی کے کئی منصوبے مکمل کیے جارہے ہیں ۔بھکی گیس پاور پلانٹ سے 717 میگاواٹ بجلی حاصل ہورہی ہے ۔

ساہیوال کول پاو رپلانٹ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کا منصوبہ ہے اور وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں سی پیک کے تحت مہران کی وادیوں، بلوچستان کے سنگلاخ اور خیبرپختونخوا کے برف پوش پہاڑوں ، پنجاب کے میدانی علاقوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں منصوبے لگ رہے ہیں۔ محنت، امانت، دیانت اور جہد مسلسل کی نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔ چین پاکستان میں 52 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے جو وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔

وزیراعظم نے تو ملک و قوم کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے اپنا دن رات ایک کر رکھا ہے اور ترقیاتی منصوبوں کی شفاف تکمیل کے ذریعے قوم کے اربوں روپے کے وسائل بچا کر اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔میڈیا کہ ایک سوال کے جواب میںوزیراعلیٰ نے کہا کہ میں کاشتکار کے حق پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دوں گا۔گندم خریداری مہم کے دوران چھوٹے کاشتکاروں سے ناانصافی نہیں ہوگی۔

کاشتکاروں کا حق مارنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گااورمحکمہ خوراک کے کرپٹ افسروں اورعملے کو ہتھکڑیاں لگیں گی۔انہوںنے کہا کہ محکمہ خوراک کے عملے کی طرف سے کیا جانیوالا احتجاج بے مقصد اور بے معنی ہے اور گندم خریداری کے عمل کو ہر صورت شفاف طریقے سے جاری رکھا جائے گا اور بد دیانتی کے مرتکب افراد کو کڑی سزائیں دی جائیں گی ۔ چینی ماہرین نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پلانٹ پر 30ہزار پودے اورپھول لگائے جائیں گے جبکہ10ہزار پودے لگائے جاچکے ہیں ۔وزیراعلیٰ کو بتایاگیا کہ پلانٹ پر اس وقت کوئلے کا اڑھائی لاکھ ٹن سٹاک موجود ہے ۔پاور پراجیکٹ کی تکمیل اور انتظامی و سیکورٹی امور کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے مقامی انتظامیہ کی تعریف کی ۔