الپوری: خواتین کے قتل میں اضافہ،الپوری کے علاقہ باسی میں سسراور ساس کی ایماء پر اپنی بیوہ بہو کورقم کے خاطر قتل کر کے پہاڑ سے گرا دیا

ایک ہفتہ بعد لاش برامد ،پوسٹ ماٹم رپورٹ جاری،قتل میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار،گرفتار ہونے والوں میں دوخواتین اور تین مرد شامل

اتوار 7 مئی 2017 19:31

الپوری: خواتین کے قتل میں اضافہ،الپوری کے علاقہ باسی میں سسراور ساس ..
الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2017ء) شانگلہ میں آئے روز خواتین کے قتل میں اضافہ،الپوری کے علاقہ باسی میں سسراور ساس کی ایماء پر اپنی بیوہ بہو کورقم کے خاطر قتل کر کے پہاڑ سے گرا دیا،ایک ہفتہ بعد لاش برامد ،پوسٹ ماٹم رپورٹ جاری،قتل میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار،گرفتار ہونے والوں میں دوخواتین اور تین مرد شامل ہیں،خواتین کو جیل منتقل جبکہ مردوں کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا،شانگلہ پولیس تھانہ الپوری نے ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں ایف ائی ار درج کی گئی جس میں مقتولہ کی والدہ نے بیان کیا کہ رشیدہ بی بی میری بیٹی ہے جن کی شادی تین سال قبل محمد انور ولد جان گل نامی شخص سے ہوئی تھی جو چھ ماہ پہلے کوئلہ کان حادثہ میں جان بحق ہوئے تھے اب میری بیٹی کو کمپنی کی طرف سے پانچ لاکھ روپے ساز کے ملے ہیںجس کو ہڑپ کرنے کیلئے مقتولہ کو ساگ کے بہانے دور پہاڑ پر لے گئی اور وہاں سے گراکر ان کو قتل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

کروڑہ پولیس کے ایس ائی محمد عزیز خان نے کیس کے بارے میں بتایا کہ اب تک کیس میں کافی حد تک کامیابی حاصل ہوئی ہے قتل میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کر چکے ہیں جسمیں دو خواتین بھی شامل ہیں،مقتولہ رشیدہ کے سسر جھان گل،ساس مسماة زرسانگہ نے اپنے داماد ،بیٹی اور بیٹا کے ساتھ سازباز کرکے بیوہ کو قتل کرنے کی منصوبہ بندکرکے قتل کردیا تھا،مقتولہ رشیدہ کو الپوری اور شاہ پور کے بائونڈری پر لے جاکر دوہزار فٹ کی بلندی سے گریا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :