پاک فوج کے شیر جوانوں کا خوف، سرحد پر ڈیوٹی کیلئے منتخب ہونے والی16 بھارتی افسران نے ڈیوٹی سے ہی انکار کردیا

اتوار 7 مئی 2017 19:30

پاک فوج کے شیر جوانوں کا خوف، سرحد پر ڈیوٹی کیلئے منتخب ہونے والی16 بھارتی ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2017ء) پاک فوج کے شیر جوانوں کے خوف کے باعث سرحد پر ڈیوٹی کیلئے منتخب ہونے والی16 بھارتی افسران نے ڈیوٹی سے ہی انکار کردیا۔بھارتی اخبار ’’انڈین ایکسپریس ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق پیرا ملٹری فورس کے 60 فیصد سے زائد گزٹڈ افسران نے رواں سال بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف)جوائن کرنے سے انکار کیا۔

(جاری ہے)

ان افسران میں سے بعض پاک فوج کے شیر جوانوں سے بارڈر پر مقابلے کی ہمت نہ ہونے کے باعث دم دبا کر بھاگے جبکہ کچھ افسران نے تیج بہادر یادیو کی ویڈیو کی وجہ سے بی ایس ایف جوائن کرنے سے انکار کیا۔ اخبارکی رپورٹ کے مطابق مقابلے کے امتحان میں پیرا ملٹری فورسز کی خالی نشستوں کیلئے بھرتی کیے جانے والے افسران میں سے 28 کو بی ایس ایف میں اسسٹنٹ کمانڈنٹ کی پوسٹ کی پیشکش کی گئی تاہم ان میں سے 16 لوگوں نے بارڈر پر ڈیوٹی کرنے سے انکار کردیا۔ گزشتہ سال بھی 31 میں سے صرف 17 سورماں نے بی ایس کو جوائن کیا تھا جبکہ گزشتہ سے پیوستہ سال امتحان دینے والوں میں سے 110 میں سے صرف 69 افسران نے بی ایس ایف جوائن کی تھی اور ان میں سے بھی 15 نے دوران ڈیوٹی استعفی دے کر گھروں کی راہ لے لی تھی۔

متعلقہ عنوان :