آئی پی ایل،سنیل نارائن نے ایونٹ کی تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ برابر کردیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 7 مئی 2017 19:25

آئی پی ایل،سنیل نارائن نے ایونٹ کی تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ برابر ..
بنگلور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7مئی ۔2017ء) انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کے ویسٹ انڈین سپنر سنیل نارائن نے ایونٹ کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ برابر کردیا ۔

(جاری ہے)

انڈین پریمیئر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں 28سالہ سنیل نارائن نے رائل چیلنجرز بنگلور کیخلاف میچ میں 5چوکوں اور 4چھکو ں کی مدد سے محض 15گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کرکے کولکتہ نائیٹ رائیڈرز ہی کے آل راﺅنڈر یوسف پٹھان کا ریکارڈ برابر کیا جنہوں نے 2014ءکے ایڈیشن میں اتنی ہی گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :