چوتھی ڈالر ایسٹT-20 پریمر لیگ۔ارسلان بشیر نے الحبیب سی سی کو فتح دلوادی

اتوار 7 مئی 2017 17:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2017ء) آغا خا ن جیم خانہ (گارڈن ایسٹ) جاری چوتھی ڈالر ایسٹ T-20 پریمر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ 2017 میںوکٹ کیپر بیٹسمین ارسلان بشیر نے 28 رنز کی کفایتی اننگ کے ساتھ وکٹوں کے عقب میں مخالف ٹیم کی3 کھلاڑیوں کو اسٹمپڈ اور 2 کیچ لے کر اپنی ٹیم الحبیب سی سی کو9 وکٹوں سے شاندار فتح دلوانے میں کلیدی کردار ادا کیا اور ممتا ز اسپورٹس آرگنائز امیر اکرم خان کے ہاتھوں مین آف دی میچ کیش ایوارڈ ایک ہزار روپے لے اڑے اور اس موقع پر ٹورنامنٹ کے روح رواں سابق فرسٹ کلاس کرکٹ اور ہیڈ آف اسپورٹس ڈالر ایسٹ ظہیر احمد شیخ، زوبیر احمد شیخ ، عتیق احمد اور دیگر بھی مو جو د تھے۔

آغا خان جیم خانہ گرائونڈ پر الحبیب سی سی کے کپتان ارسلان فرزند نے ٹاس جیت کر پریسٹن (PIMSAT) یو نیورسٹی کو بیٹنگ کی دعوت دی پریسٹن (PIMSAT) یو نیورسٹی کی ٹیم آف اسپنر شیر از علی اور حارث ایاز کی طلسما تی اور گھومتی ہوئی گیندوں کے آگے بے بسی کی تصویر بن گئی اور پوری ٹیم صرف100 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

(جاری ہے)

شہزر حسن 33 اور حمزہ گھانچی 29 رنز 3 چوکے لگائے کچھ مزاحمت کر سکے۔

شیراز علی نے صرف 9 اور حارث ایاز نے 20 رنز کے عوض 3-3 حریف بیٹسمینوں کو میدان بدر کیا۔ جوابی بیٹنگ میں الحبیب سی سی نے 101 رنز کا ہدف 14 اوورز میں ایک وکٹ کھوکر حاصل کر لیا۔ کپتان ارسلان فرزند نے شاندار نصف سنچری 56 رنز ناٹ آئوٹ میں8 خوبصورت چوکے لگائے، ارسلان بشیر نے 28 رنز 3 زور دار چوکے اور ایک بلند وبالا چھکا بھی لگایا۔ رمیز عزیز نی16 رنز بنا کر نا قابل شکست رہے۔ معظم ملک نے واحد گرنے والی وکٹ حاصل کی۔ مذکورہ میچ کو امپائرنگ وسیم الدین اور کامران ظہیر نے سپروائز کیا جبکہ آفیشل اسکورر کی ذمہ داری راشد اسلم نے نبھائی۔

متعلقہ عنوان :