باجوڑایجنسی، ترکھانی واتمانخیل قبائل کا گرینڈ جرگہ، لشکر کشی کا اعلا

اتوار 7 مئی 2017 17:10

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2017ء) ترکھانی واتمانخیل قبائل کا گرینڈ جرگہ ۔ لشکر کشی کا اعلان ۔ باجوڑایجنسی کے ترکھانی واتمانخیل قبائل کے عمائدین نے نثار الحق نامی شخص کی جانب سے ممبر قومی اسمبلی حاجی بسم اللہ خان اور سینیٹر ہدایت اللہ خان کے خلاف ہائیکورٹ میں ان کی شہریت چیلنج کرنے کیلئے رٹ دائر کرنے کی شدید الفا ظ میں مذمت کرتے ہوئے مذکورہ افغان مہاجر نثار الحق کیخلاف لشکر کشی اور اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کیاہے ۔

ا س بات کا اعلان باجوڑایجنسی کے ترکھانی واتمانخیل قبائل کے مشران نے تحصیل خار کے علاقہ لوئی سم میں منعقدہ ایک گرینڈ سے خطاب میں کیا ہے ۔ جرگے میں ترکھانی واتمانخیل قبائل کے درجنوں مشران اور عام لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

جرگے سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی عمائدین ملک آیاز ، میاں ظاہر شاہ ، ملک سید بہادر ، ملک حاجی میر عالم خان ، ملک تاج ولی خان اور دیگر نے کہا کہ ایک افغان مہاجر نے ذاتی عناد اور مفادات کی بنیاد پر ہمارے قومی مشران کیخلاف من گھڑت اور بے بنیاد دعویٰ دائر کرکے الزامات پر اُتر آئے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ حاجی بسم اللہ خان اور اُس کا خاندان گزشتہ دو سو سالوں سے ناوگئی میں رہائش پزیر ہیں اور ہمارے مشران رہے ہیں مگر ایک افغان مہاجر نے اُن کی شہریت کو چیلنج کرنے کیلئے ہائیکورٹ میںرٹ دائر کرکے اُن کے ساکھ کو نقصان پہنچانے کی مذمو م کوشش کی ہے لہذا ہم کسی صورت اپنے مشران کے بے عزتی برداشت نہیں کریں گے اور ایسے جھوٹے لوگوں کیخلاف قبائلی روایات کے مطابق کاروائی کرکے لشکر کشی کریں گے ۔

مقررین نے کہا کہ مذکورہ شخص نثارالحق ایک افغان مہاجر ہے جس کو حاجی بسم اللہ خان نے عارضی طورپر رہائش کیلئے جگہ دیاتھا اور اب افغانستان بھاگ کر ہمارے مشران کی توہین کررہاہے ۔قبائلی عمائدین نے دھمکی دی کہ اگر حکومت نے نوٹس نہیں لیا تو ہم لشکر کشی کریں گے اور اسلام آباد میں دھرنا دیں گے ۔ دریں اثناء رکن قومی اسمبلی حاجی بسم اللہ خان نے جرگے کے دوران آکر قبائلی عمائدین اور قوم کو صبر سے کام لینے کی ہدایت کی اور کہا کہ کیس کورٹ میں چل رہاہے اور انشاء اللہ بہت جلد فیصلہ آجائیگا۔

متعلقہ عنوان :