سکیورٹی فورسزنےآصف زرداری کےقریبی ساتھیوں کوبلوچستان سے بازیاب کروالیا

مغویوں کی بازیابی کیلئےملزمان سےطویل مذاکرات کیےگئے،غلام قادرمری اوراشفاق لغاری کوایک مہینہ قبل اغواء کیاگیاتھا،دونوں مغوی اب اے وی سی سی کی تحویل ہیں۔ایس ایس پی طارق دھاریجو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 7 مئی 2017 16:09

سکیورٹی فورسزنےآصف زرداری کےقریبی ساتھیوں کوبلوچستان سے بازیاب کروالیا
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔07مئی2017ء) : شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کے قریبی ساتھیوں کوبلوچستان سے بازیاب کروالیاگیا،ملزمان نے دونوں مغویوں غلام قادرمری اور اشفاق لغاری کوطویل مذاکرات کے بعدرہاکیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے تربت کے علاقے مندمیں کاروائی کی ،ایس ایس پی طارق دھاریجونے کہا کہ تربت میں کاروائی حساس اداروں کی مددسے کی گئی۔

قانون نافذکرنیوالے اداروں نے مغویوں کی بازیابی کیلئے ملزمان سے طویل مذاکرات کیے۔جسکے بعد دونوں کوتین ساتھیوں 2ڈرائیوراور ایک محافظ سمیت رہاکروالیا۔غلام قادرمری اور اشفاق لغاری ایک مہینے قبل اغواء ہوئے تھے۔دونوں افرادکوکراچی سے جامشوروجاتے ہوئے اغواء کیاگیاتھا۔بازیابی کے بعددونوں مغوی اب اے وی سی سی کی تحویل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :